ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلورو شہر میں ہائی ٹیک کیمرہ نصب کئے جائیں گے

بنگلورو شہر میں ہائی ٹیک کیمرہ نصب کئے جائیں گے

Mon, 06 Feb 2017 11:34:37    S.O. News Service

بنگلورو۔5فروری (ایس اونیوز)شہر یوں کی سہولت اور حفاظت کی خاطر شہر گلستاں بنگلور میں ہائی ٹیک کیمرہ عنقریب نصب کئے جائیں گے ۔ اٹو میٹک نمبر پلیٹ ریڈرتکنک سے آراستہ اور تصویر کوانتہائی صاف وشفاف کیلئے بہترین ریزولیشن والے اسپیڈ ڈوم کیمروں کو شہر کے اہم و حساس ترین مقامات پر نصب کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ ہائی ٹیک اسپیڈ ڈو م کیمروں کی تنصیب سے ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی اور کرائم وجرائم پر قد غن لگا نے میں سہولت میسر ہونے کی امید کی جارہی ہے ۔ بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی) کے اسمارٹ سٹی سیل نے حال ہی میں زیرو ٹالرنس ٹرافک پروجیکٹ کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں سینئر پولیس افسروں اور شہری ترقیات کے وزیر کے جے جارج کے روبرو تفصیلات پیش کیں ۔ اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ عنقریب اس پراجیکٹ پر عمل کیا جائے گا ۔ آنے والے ماہ مارچ میں مرکزی حکومت کی اسمارٹ سٹی اسکیم کی ایک اور فہرست جاری ہونے جارہی ہے ۔ اس فہرست میں اگر بنگلورکواسمارٹ سٹی میں شامل کیا گیا تو ہائی ٹیک کیمرہ تنصیب کا منصوبہ عمل میں لایا جائے گا ۔ ان کیمروں کی تنصیب کے بعد موٹر سواریوں کو یہ احساس ہمیشہ ہوتا رہے گا کہ ہمارا نمبر پلیٹ اور ہم کیمروں میں قید ہورہے ہیں ۔اس احساس کی وجہ سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی ۔ نوڈل افسر مرلی دھرنے پروجیکٹر پر یز نٹیشن کے ذریعہ کیمروں کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اونر کی معلومات ،اندراج نمبر، چاسس نمبر آر ٹی او میں ماقبل ٹرافک خلاف ورزیوں کی معلومات پر مشتمل ریڈیو فریکیوینس آئڈنٹی فکیشن ( آر ایف آئی ڈی) تکنیک سے لیس مائکرو چپ ، اسمارٹ کارڈ یاای نمبر پلیٹ سواریوں میں نصب کئے جائیں گے ۔ 300میٹر کی دوری و مسافت سے چپ ریڈر کو استعمال کرتے ہوئے سواری کی رفتار ، ٹرافک قانون کی خلاف ورزیوں ، صوتی وہوائی آلودگی ودیگر خلاف ورزیوں کاپتہ چلا یا جاسکتا۔ کیمرے قانون اورنظم ونسق کی حفاظت میں بھی معاون ہوں گے ۔ حادثات ، قتل ودیگر جرائم کے ارتکاب کی صورت میں مجرمین کی شناخت کے لئے کیمرے مددگار ثابت ہوں گے ، کنٹرول روم سے ہی نگرانی اور ٹرافک کنٹرول کئے جانے کی وجہ سے ٹرافک پویس اہلکاروں کی تعداد میں کمی لائی جاسکتی ہے ۔ ٹرافک قوانین کے خلاف ورزی کرنے والوں کا پتہ سی سی کیمرے سے چل جائے گا ۔آر ایف آئی ڈی سے لیس ہونے کی وجہ سے پلیٹ بورڈ بالکل واضح نظر آئے گا۔


Share: